QR CodeQR Code

ایرانی حکومت جتنی یکسوئی کے فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اور کوئی نہیں

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی کا خصوصی انٹرویو

18 May 2021 14:55

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے ویڈیو انٹرویو میں ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران نے کھل کر فلسطین اور حماس کی حمایت کی ہے، بدقسمتی کیساتھ عرب ممالک کی تنظیم اور او آئی سی ایک خاص مقصد کیلئے رہ گئی ہے، سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والا اتحاد عالم اسلام کی بجائے سعودی عرب کی سالمیت کا محافظ ہے، اگر سعودی عرب عالم اسلام کیساتھ مخلص ہوتا تو یمن کی بجائے اسرائیل پر حملہ آور ہوتا۔ مسلم اُمہ کے حکمران اس خام خیالی میں رہے کہ شاید امریکہ کی غلامی کے نتیجے می ہماری حکومتیں قائم رہیں، اُمت مسلمہ کیلئے نہیں اپنی اپنی بادشاہتوں اور حکومتوں کے تحفظ کیلئے امریکہ کی کاسہ لیسی کرتے ہیں، امریکہ کیساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھاتے ہیں اور پھر وہی سرمایہ مسلمانوں کیخلاف استعمال ہوتا ہے۔ 


میاں آصف محمود اخوانی کا تعلق ملتان سے ہے، گذشتہ 45 سالوں سے اسلامی جمعیت طلبہ، جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کیساتھ وابستہ ہیں، یونین کونسل سطح سے لیکر صوبے کی مختلف ذمہ داریوں پر رہے ہیں، آج کل پاکستان بزنس فورم کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں، اسکے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر، ضلعی امن کمیٹی کے ممبر بھی ہیں اور مختلف اداروں کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں۔ ملتان میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے مسئلہ فلسطین،حماس، غزہ کی صورتحال اور اسلامی ممالک کے کردار کے حوالے سے ان سے سوالات کئے ہیں، جو ویڈیو انٹرویو کی صورت میں حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 


خبر کا کوڈ: 933177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/933177/ملی-یکجہتی-کونسل-جنوبی-پنجاب-کے-صدر-میاں-آصف-محمود-اخوانی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org