QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ملتان میں احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

18 May 2021 16:10

اسلام ٹائمز: مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج وہ عرب ممالک جو امریکہ کی گود میں پلے ہیں، خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، آج دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، وہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔ 


رپورٹ: سید محمد ثقلین 

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صدر ملی یکجہتی کونسل و نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، یہ ایک خطے کا مسئلہ نہیں، اسرائیل کا ناجائز تسلط، ظلم اور بربریت اب ختم ہونی چاہیئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد ہیں، مسلم حکمران ان کے خلاف ایک ہو جائیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کا حل باآسانی ممکن ہے لیکن افسوس ہمارے حکمران اپنے مفادات کے لیے ان دہشتگردوں سے دوستی نبھاتے ہیں۔

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایوب مغل نے کہا کہ آج وہ عرب ممالک جو امریکہ کی گود میں پلے ہیں، خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، آج دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، وہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی کا کہنا تھا کہ ایک دو حکمرانوں کے علاوہ پوری اُمت پر گیدڑوں کی حکمرانی ہے، گیدڑ کی قیادت میں شیروں کو دیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہم ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں، مظاہرے سے علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، عبدالحنان حیدری، قاری محمد یاسین، اشرف قریشی، مولانا غلام جعفر انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آئندہ جمعہ ملتان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان بھی کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/video


خبر کا کوڈ: 933193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/933193/ملی-یکجہتی-کونسل-کے-زیراہتمام-ملتان-میں-احتجاجی-مظاہرہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org