1
Tuesday 18 May 2021 16:10

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ملتان میں احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید محمد ثقلین 

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صدر ملی یکجہتی کونسل و نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، یہ ایک خطے کا مسئلہ نہیں، اسرائیل کا ناجائز تسلط، ظلم اور بربریت اب ختم ہونی چاہیئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد ہیں، مسلم حکمران ان کے خلاف ایک ہو جائیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کا حل باآسانی ممکن ہے لیکن افسوس ہمارے حکمران اپنے مفادات کے لیے ان دہشتگردوں سے دوستی نبھاتے ہیں۔

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایوب مغل نے کہا کہ آج وہ عرب ممالک جو امریکہ کی گود میں پلے ہیں، خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، آج دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، وہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی کا کہنا تھا کہ ایک دو حکمرانوں کے علاوہ پوری اُمت پر گیدڑوں کی حکمرانی ہے، گیدڑ کی قیادت میں شیروں کو دیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہم ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں، مظاہرے سے علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، عبدالحنان حیدری، قاری محمد یاسین، اشرف قریشی، مولانا غلام جعفر انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آئندہ جمعہ ملتان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان بھی کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/video
خبر کا کوڈ : 933193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش