QR CodeQR Code

اہلِ پاکستان کے دل اہلِ فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں

الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال کا خصوصی انٹرویو

ابتدائی طور پر 5 کروڑ روپے سے ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے

26 May 2021 01:04

الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال کا اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ اہلیانِ خیر کی مدد سے ابتدائی طور پر 5 کروڑ روپے سے ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ خشک راشن کی ترسیل شروع ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں میں پکے پکائے کھانے، ہائی جین کٹس، فرسٹ ایڈ کٹس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ری ہیبلی ٹیشن کے کام کا بھی جلد آغاز کر دیا جائیگا۔


فلسطین میں گیارہ روز کی جنگ کے بعد بحران کی سی کیفیت ہے۔  یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں اور پانی کی فراہمی کے مسائل سے دوچار ہیں۔ پاکستان سے دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ الخدمت فاونڈیشن کے خدمات نمایاں ہیں۔ چند روز قبل غزہ میں ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان دُکھی انسانیت کی خدمت کے لئے مصروف عمل فلاحی اور سماجی ادارہ ہے، جس کے زیر انتظام پاکستان کے کئی علاقوں میں فلاحی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا قیام 1990ء میں عمل میں آیا۔ فاونڈیشن تعلیم، صحت، کفالت یتامیٰ، صاف پانی، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی)، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔

غزہ میں متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ریلیف آپریشن میں الخدمت فاونڈیشن کیسے حصہ لے رہی ہے۔ اس تناظر میں اسلام ٹائمز نے لاہور میں فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال سے خصوصی انٹرویو کیا۔ شاہد اقبال گذشتہ 8 سال سے الخدمت فاونڈیشن سے منسلک ہیں۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (پاکستان) سے ڈویلپمنٹ اسٹڈیز کے علاوہ جامعہ پشاور (پاکستان) سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کیا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کو غزہ ریلیف آپریشن میں کیا مشکلات درپیش ہیں اور فاونڈیشن کی دیگر کیا خدمات ہیں، تفصیلی انٹرویو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 934515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/934515/الخدمت-فاونڈیشن-کے-سیکرٹری-جنرل-شاہد-اقبال-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org