0
Wednesday 26 May 2021 01:04
اہلِ پاکستان کے دل اہلِ فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں

الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال کا خصوصی انٹرویو

ابتدائی طور پر 5 کروڑ روپے سے ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے
متعلقہ فائیلیںفلسطین میں گیارہ روز کی جنگ کے بعد بحران کی سی کیفیت ہے۔  یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں اور پانی کی فراہمی کے مسائل سے دوچار ہیں۔ پاکستان سے دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ الخدمت فاونڈیشن کے خدمات نمایاں ہیں۔ چند روز قبل غزہ میں ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان دُکھی انسانیت کی خدمت کے لئے مصروف عمل فلاحی اور سماجی ادارہ ہے، جس کے زیر انتظام پاکستان کے کئی علاقوں میں فلاحی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا قیام 1990ء میں عمل میں آیا۔ فاونڈیشن تعلیم، صحت، کفالت یتامیٰ، صاف پانی، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی)، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔

غزہ میں متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ریلیف آپریشن میں الخدمت فاونڈیشن کیسے حصہ لے رہی ہے۔ اس تناظر میں اسلام ٹائمز نے لاہور میں فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال سے خصوصی انٹرویو کیا۔ شاہد اقبال گذشتہ 8 سال سے الخدمت فاونڈیشن سے منسلک ہیں۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (پاکستان) سے ڈویلپمنٹ اسٹڈیز کے علاوہ جامعہ پشاور (پاکستان) سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کیا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کو غزہ ریلیف آپریشن میں کیا مشکلات درپیش ہیں اور فاونڈیشن کی دیگر کیا خدمات ہیں، تفصیلی انٹرویو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 934515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش