QR CodeQR Code

ڈاکٹر تسلیم رحمانی کا بھارت کی موجودہ صورتحال پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

29 May 2021 21:15

مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا کے صدر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم نے مودی حکومت کو بروقت کووڈ 19 کیحوالے سے آگاہ کیا تھا، لیکن وہ آج تک اس معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کو بھارتی عوام کی جان و عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔


ڈاکٹر تسلیم رحمانی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھتے ہیں، وہ 2001ء میں قائم ہونیوالی مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا نامی تنظیم کے صدر ہیں، یہ تنظیم بھارت بھر میں مسلمانوں کو سیاسی مشاورت فراہم کرنے کا واحد و منفرد پلیٹ فارم ہے، یہ پلیٹ فارم ایک پریشر گروپ کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، مسلم پولیٹیکل کونسل کے بھارت بھر کے تمام صوبوں میں مشاورتی بورڈ موجود ہیں، ڈاکٹر تسلیم رحمانی ایک سینیئر تجزیہ نگار بھی ہیں، جنھیں عالمی امور پر کمال کی دسترس حاصل ہے۔ آپ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی سیکرٹری بھی ہیں۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کو لے کر متحرک رہتے ہیں۔ وہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے رکن بھی ہیں۔

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ڈاکٹر تسلیم رحمانی سے بھارت کی موجودہ صورتحال، کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے، مسئلہ فلسطین پر بھارتی حکومت کا موقف اور حالات حاضرہ پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے مودی حکومت کو بروقت کووڈ 19 کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، لیکن وہ آج تک اس معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کو بھارتی عوام کی جان و عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 935174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/935174/ڈاکٹر-تسلیم-رحمانی-کا-بھارت-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org