QR CodeQR Code

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے رہنماء عبدالواسع خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

30 May 2021 22:01

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ حماس ماضی کے مقابلہ میں زیادہ مضبوط ہوئی ہے، سیز فائر عارضی بات ہے، ہماری جدوجہد کا مقصد تو فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ہے۔ اسرائیل کا مقصد مسجد اقصیٰ کو منہدم کرکے وہاں ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا ہے، مگر میں سمجھتا ہوں کہ جب تک امت کے اندر فلسطین و مسجد اقصیٰ کی محبت موجود ہے، ایسا نہیں ہوسکتا۔


عبدالواسع خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے ہے، اسوقت جماعت اسلامی کے خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ملنسار طبعیت کے مالک عبدالواسع خان اس سے قبل جماعت اسلامی میں مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر رہ چکے ہیں، حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ عبدالواسع صاحب کا شمار جماعت کے اہم اور فعال رہنماوں میں ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی کیجانب سے آج پشاور میں ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ کیا گیا، ’’ٓاسلام ٹائمز‘‘ نے اس تناظر میں جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل، مسئلہ فلسطین کے تناظر میں جماعت اسلامی کی جدوجہد اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے عبدالواسع خان کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 935389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/935389/جماعت-اسلامی-خیبر-پختونخوا-کے-رہنماء-عبدالواسع-خان-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org