QR CodeQR Code

سینیئر تجزیہ نگار سلمان عابد کا خصوصی انٹرویو

3 Jun 2021 01:16

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ شواہد کے بغیر اداروں پر الزامات لگانا رواج بن چکا ہے۔ حامد میر نے عام اور سینیئر صحافی کے مابین فرق کو کراس کیا۔ حامد میر عرصہ دراز سے اینٹی اسٹیبلیشمنٹ بیانیہ کے فروغ کیلئے کام کر رہے تھے، صرف حامد میر ہی نہیں بلکہ دوسرے صحافی بھی کرتے ہیں۔ اسد طور پر جس نے بھی حملہ کیا ہے، جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کیا جانا چاہیئے تھا، لیکن بدقسمتی سے اداروں پر الزام لگایا، جس سے بدنظمی پھیلی اور انکی نجی زندگی پر بات کی گئی اور صحافت کی ریڈ لائن کو کراس کیا گیا۔


صحافی اور یوٹیوب ولاگر اسد طور پر چند روز قبل تین نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے گھر میں گھس کر تشدد کے بعد ان کی حمایت میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نجی نیوز چینل سے منسلک سینیئر صحافی حامد میر نے ریاستی اداروں کو تنبیہ کی کہ اب آئندہ کسی صحافی پر ایسے تشدد نہیں ہونا چاہیئے، ورنہ وہ گھر کی باتیں بتانے پر مجبور ہوں گے۔ اسلام ٹائمز نے سینیئر تجزیہ نگار سلمان عابد سے مذکورہ موضوع پر خصوصی انٹرویو کیا۔ سلمان عابد پاکستان کے سیاسی، صحافتی، علمی اور اہل دانش طبقات میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں، وہ مختلف پبلک اور نجی یونیورسٹیوں میں میڈیا اور سماجی علوم پر درس و تدریس سے بھی وابستہ ہیں۔ پانچ کتابوں کے مصنف اور کالم نویس ہیں۔ بطور تجزیہ نگار متعدد نجی چینلز پر بدلتی ہوئی سیاست پر تجزیہ بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔ انکا تجزیاتی انداز جذباتی کم اور دلیل و عقلی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ سلمان عابد کا خصوصی انٹرویو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 935992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/935992/سینیئر-تجزیہ-نگار-سلمان-عابد-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org