QR CodeQR Code

ایران کے صدارتی انتخابات، پاکستان سنی تحریک کے رہنماء فہیم الدین شیخ کا انٹرویو

18 Jun 2021 22:11

اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کے بعد بھی اسلام آباد اور تہران کے درمیان دوستی قائم رہے گی، پاکستان نے ہمیشہ ایران سے تعلقات بہتر رکھے ہیں اور آئندہ بھی ان دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری کا امکان ہے، یہی بہتر تعلقات ہیں جن میں دنیا بالخصوص مسلم ممالک کی ترقی پوشیدہ ہے، تہران میں بھی آنے والی حکومت کے پاکستان کے ساتھ اچھے مراسم ہوں گے، ایران میں صدارتی انتخابات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں، جب اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ظلم و جارحیت کی داستان لکھی گئی، اس لئے ایران میں صدارتی انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں، اتحاد بین المسلمین کیلئے ہمیں رواداری اور مساوات کا درس اپنانا ہوگا، ہمیں فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا، ہر ملک کو چاہیئے کہ وہ سرکار دو عالم (ص) کے درس امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرے، تاکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی دشمن کی سازش ناکام ہوسکے، پاکستان اور ایران کا کردار فلسطین کے حوالے سے بڑا مثالی ہے، ہر بار امن کی بات ہوتی ہے لیکن یہود و نصاریٰ سازش کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کرتے ہیں، اسرائیل بیت المقدس پر قبضہ چاہتے ہیں، قبلہ اول قابل احترام ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوا جاسکتا۔


فہیم الدین شیخ پاکستان سنی تحریک کے میڈیا انچارج اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے اہم رکن ہیں، مسلمانوں کو جوڑنے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے انکی کوششیں قابل ذکر ہیں، مختلف محافل اور تقاریب میں وہ ہمیشہ قانون الہیٰ اور سرکار دو عالم (ص) کی سیرت مبارکہ پر عمل کی بات کرتے ہیں، ایران کے انتخابات اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے موضوع پر ان سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 938757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/938757/ایران-کے-صدارتی-انتخابات-پاکستان-سنی-تحریک-رہنماء-فہیم-الدین-شیخ-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org