QR CodeQR Code

عوامی ردعمل کے باعث امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کیا گیا

متنازعہ تعلیمی نصاب ایف اے ٹی ایف کا شاخسانہ ہے، علامہ امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو

25 Jun 2021 00:32

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے سی آئی اے کے چیف سے ملنے سے انکار کیا ہے تو اس کے پیچھے عوامی جذبات کارفرما ہیں، ہمارے حکمران جانتے ہیں کہ عوام امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، اسی باعث امریکہ کو اڈے دینے سے انکار بھی کیا گیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارتِ تعلیم یکساں نصابِ تعلیم کے نعرے کی حد تک بات درست کر رہی ہے، لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف اور ویژن2030ء کے تحت مسلم ممالک کا کلچر، نظام تعلیم، تہذیبی رویوں اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی آرہی ہے اور متنازعہ تعلیمی نصاب بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔ اگر متنازعہ نصاب بنایا گیا تو سیکولر اور تکفیری طبقات اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹی وی چینلز پر شعور و ادراک کے ساتھ اپنے مکتب کی نمائندگی بھی کریں اور فرقہ وارانہ فساد کو فروغ بھی نہ پانے دیں اور ان مشترکات پر زور دیں، جس سے امت میں اتحاد قائم رہے۔


علامہ محمد امین شہیدی امت واحدہ پاکستان کے سربراہ ہیں۔ وہ ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، وہ اپنی تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے یکساں نصابِ تصاب تعلیم، پاکستان کا امریکہ کو اڈے دینے سے انکار اور ٹی وی چینلز پر ماہ رمضان کے دوران متنازعہ موضوعات کے بارے میں ان سے خصوصی انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 939944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/939944/متنازعہ-تعلیمی-نصاب-ایف-اے-ٹی-کا-شاخسانہ-ہے-علامہ-امین-شہیدی-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org