QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء صدیق الفاروق کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

26 Jun 2021 17:51

اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں رہنماء مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ جب ایران، امریکہ اور برطانیہ میں موجودہ حکومت کے زیر انتظام ہی الیکشن کمیشن انتخاب کرا سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟، نظام کی خرابی کی ذمہ دار وہ قوتیں ہیں، جو ملک میں جمہوریت کو پھلنا پھولنا نہیں دیکھنا چاہتیں۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء صدیق الفاروق ہیں، مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں، پچھلی حکومت میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر اقرباء پروری کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیئے گئے تھے، زمانہ طالب علمی سے سیاست میں وارد ہیں، پارٹی کا دفاع بڑھ چڑھ کرتے ہیں، اپنی گفتگو میں بےباکی اختیار کرتے ہیں۔ راولپنڈی سے تعلق ہے، اسلام ٹائمز نے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 940183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/940183/مسلم-لیگ-ن-کے-رہنماء-صدیق-الفاروق-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org