QR CodeQR Code

قومی نصاب کمیٹی کی رکن سیدہ سائرہ جعفری کا متنازع مواد پر خصوصی انٹرویو

27 Jun 2021 21:47

ممتاز عالمہ، جامعہ زینبیہ جوہر ٹاون لاہور کی پرنسپل، متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور قومی نصاب کمیٹی کی رکن کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم نے نصاب میں موجود خامیوں سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، حکومت اس پر توجہ دیگی، آکسفورڈ کا نصاب پاکستان میں علم نہیں بلکہ گمراہی پھیلا رہا ہے۔ نسل نوء کی تربیت غیر اسلامی خطوط پر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمیں نصاب سے اسلام کو دور نہیں کرنا چاہیئے، اسلام اور دین نصاب سے خارج ہوگیا تو نسل نوء کے ذہنوں سے روح محمدی نکل جائیگی۔


خانم سیدہ سائرہ جعفری ادارہ منہاج الحسینؑ کے ذیلی ادارے جامعہ زینبیہ جوہر ٹاون لاہور کی پرنسپل ہیں۔ اسکے علاوہ وہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور یکساں قومی نصاب کی جائزہ کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔ وہ جامعہ زہراؑ قم سے فارغ التحصیل ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے "زبان اور ادبیات فارسی" میں ایم فل کرچکی ہیں۔ سیدہ سائرہ جعفری نے چار کتب کے تراجم بھی کئے ہیں، جو زیر طباعت ہیں، شبعہ تدریس سے وابستہ ہیں اور تبلیغ دین کا فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہیں۔ دینی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں، جبکہ اسلامی کلچر، دینی اقدار اور تعلیمات محمد و آل محمد کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں۔ "اسلام ٹائمز" نے یکساں قومی نصاب میں پائی جانیوالی خامیوں اور متنازع مواد کے حوالے سے لاہور میں نشست کی، جسکا احوال ناظرین و قارئین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 940371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/940371/قومی-نصاب-کمیٹی-کی-رکن-سیدہ-سائرہ-جعفری-کا-متنازع-مواد-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org