QR CodeQR Code

گیس کی قلت اور پاک ایران گیس پائپ لائن، معروف صنعتکار عبدالہادی سے انٹرویو

28 Jun 2021 00:33

سائٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر عبدالہادی نے اسلام ٹائمز سے بات چیت میں کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ پائپ لائن منصوبہ ہمیشہ سے ہی اہمیت کا حامل رہا ہے، اسکی اہمیت اب مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ دو سال سے پاکستان میں گیس کی قلت کا مسئلہ ہے، اس لئے اشد ضرورت ہے کہ اس منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے، تاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی جلد شروع ہو اور صنعتوں کو گیس فراہمی میں مدد ملے، ہماری اور ایران کی گیس کا معیار برابر ہے، اصل مسئلہ سپلائی کا ہے، جو حل ہو جائے تو صنعتوں میں بڑا پوٹیشنل ہے، اس سال ہماری برآمدات میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے، اگر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے تو برآمدات میں یہ اضافہ پینتیس سے چالیس فیصد تک ممکن ہے، گیس کی متواتر فراہمی کے نتیجے میں جب برآمدات میں اضافہ ہوگا تو ظاہر ہے کہ نئی صنعتیں لگیں گی، پیداوار بڑھے گی، جسکے لئے مزدوروں کی ضرورت ہوگی، یعنی ملک میں بے روزگاری میں کمی ہوگی۔


عبدالہادی نے برطانیہ سے بزنس منیجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری لی ہے، یکم اکتوبر دو ہزار بیس سے کراچی میں سائٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن اور سندھ انڈسٹریل ٹریڈ اینڈ ایسٹیٹ کے صدر ہیں، صنعتی ترقی کیلئے درپیش مشکلات خاص طور پر گیس کے مسائل پر وہ اکثر آواز اٹھاتے ہیں، اسکے علاوہ وہ سی پی ایل سی سندھ کے اسسٹنٹ چیف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ سائیٹ ایسوسی ایشن کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے عبدالہادی سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی قلت اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 940389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/940389/گیس-کی-قلت-اور-پاک-ایران-پائپ-لائن-معروف-صنعتکار-عبدالہادی-سے-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org