QR CodeQR Code

تجزیہ نگار و صحافی رمیض مخدومی کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

30 Jun 2021 15:44

کشمیر میڈیا واچ کے مینجنگ ایڈیٹر و تجزیہ نگار کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اپنے حقیر مفادات کی خاطر ہمیشہ دوغلی پالیسی اپنائی ہے، اس لئے ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔ رمیض مخدومی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے صحافی کھلی فضا میں سانس لینے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں۔


رمیض مخدومی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ سالہا سال سے صحافت کے پیشہ سے وابستہ ہیں اور ہمیشہ سے کشمیر کی صورتحال پر لکھتے آئے ہیں۔ بھارت کے قومی ٹی وی چینلز میں حصہ لیکر مسئلہ کشمیر کی وکالت آپکا اہم کارنامہ ہے۔ رمیض مخدومی کشمیر میڈیا واچ کے منیجنگ ایڈیٹر بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے نئی دہلی میں نریندر مودی کیجانب سے بلائی جانے والی "کل جماعتی میٹنگ" اور مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تجزیہ نگار و صحافی رمیض مخدومی سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاسی جماعتوں کے لیڈران اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے نریندر مودی سے ملنے دہلی گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اپنے حقیر مفادات کی خاطر ہمیشہ دوغلی پالیسی اپنائی ہے، اس لئے ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔ رمیض مخدومی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے صحافی کھلی فضا میں سانس لینے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں اور یہاں اظہار رای پر مکمل پابندی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 940495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/940495/تجزیہ-نگار-صحافی-رمیض-مخدومی-کا-کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org