QR CodeQR Code

تحریک حسینی کیجانب سے مرحوم رہنماء یوسف حسین جعفری کے مزار پر مجلس کا اہتمام

5 Jul 2021 08:50

اسلام ٹائمز: متوالوں نے گھر سے مزار تک جلوس کی شکل میں امام حسین علیہ السلام کا ماتم کیا۔ مزار پہنچ کر یوسف آغا کی دلنشین آواز میں مجلس سنائی گئی، جسے سن کر شرکاء دھاڑیں مار کر رو رہے تھے۔ اسکے بعد علامہ سید محمد حسین طاہری نے مجلس جبکہ ذاکرین نے نوحہ خوانی کی۔ آخر میں سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین نے مزار پر پھول چڑھائے۔


ویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

سابق صدر تحریک حسینی علامہ حاج یوسف حسین جعفری یکم جولائی بروز جمعرات انتقال کرگئے، اگلے روز جمعہ کو انکی نماز جنازہ اور تجہیز و تکفین ہوئی، جبکہ کل شام بروز اتوار تحریک حسینی کی جانب سے ان کے مزار پر مجلس اور ماتم کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ اور بیسیوں علماء و ذاکرین اور تنظیمی افراد سمیت ہزاروں کی تعداد میں متوالوں نے شرکت کی۔ متوالوں نے گھر سے مزار تک جلوس کی شکل میں امام حسین علیہ السلام کا ماتم کیا۔ مزار پہنچ کر یوسف آغا کی دلنشین آواز میں مجلس سنائی گئی، جسے سن کر شرکاء دھاڑیں مار کر رو رہے تھے۔ اس کے بعد علامہ سید محمد حسین طاہری نے مجلس جبکہ ذاکرین نے نوحہ خوانی کی۔ آخر میں سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین نے مزار پر پھول چڑھائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 941616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/941616/تحریک-حسینی-کیجانب-سے-مرحوم-رہنماء-یوسف-حسین-جعفری-کے-مزار-پر-مجلس-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org