QR CodeQR Code

کوئٹہ میں توہین آئمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

9 Jul 2021 20:33

امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے کہا کہ کچھ عناصر ہمارے درمیان فرقہ واریت پھیلانے میں مصروف ہیں اور یہی لوگ توہین کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل سنت برادری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت نے عبدالرحمان سلفی سے لاتعلقی کا اعلان کرکے اہل بیت اطہار اور پیغمبر اسلام سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد توہین اہل بیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے نعرے بازی کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے توہین کرنے والے عبدالرحمان سلفی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے حکومت سے عبدالرحمان سلفی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 942566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/942566/کوئٹہ-میں-توہین-آئمہ-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org