QR CodeQR Code

افغانستان میں امن خطے کیلئے ضروری

13 Jul 2021 04:41

اسلام ٹائمز: کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، گوادر سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے، کراچی کے صنعت کار گوادر میں سرمایہ کاری کریں۔


رپورٹ: صفدر عباس

پاکستان کے ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوان صنعت و تجارت کراچی کا دورہ کیا۔ تاجروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے لئے ضروری ہے، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے، کراچی کے صنعت کار گوادر میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹیز کے لوگ چیمبر سے رابطہ کریں گے۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر شارق وہرہ نے کہا کہ سینٹ چیئرمین کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں یہ اچھا موقع ہے کہ ہم اپنی آواز ایوان بالا تک پہنچا سکیں۔


قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 943127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/943127/افغانستان-میں-امن-خطے-کیلئے-ضروری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org