QR CodeQR Code

پاکستان، ایران، روس اور چائنا کا اتحاد خوش آئند ہے

جے یو پی (نورانی) جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل خواجہ شفیق اللہ البدری کا خصوصی انٹرویو

 اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو یورپ کو گستاخانہ خاکے بنانے کی جرات نہیں ہوگی

16 Jul 2021 08:49

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اہلیبیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی ایک عالمی ایجنڈا ہے، جسکا مقصد پاکستان کے ماحول کو خراب کرنا ہے، ہم پاکستان میں کسی بھی ایسی شرانگیزی کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری ان پر 295 سی کا مقدمہ درج کرے، ہم مسلسل حکومت کو متوجہ کر رہے ہیں کہ اس طرح کی واقعات کی روک تھام کیلئے کرادار ادا کرے، غیر ملکی ایجنڈے کے مطابق کوئی ایک شخص ہوتا ہے جو آگ لگاتا ہے، اُسکے بعد پورے ملک کی صورتحال خراب ہو جاتی ہے، پاکستان کو افغان قیادت کیساتھ تعلقات بہتر کرنے چاہیئے، تاکہ مودی سرکار کو موقع نہ ملے، پاکستان، ایران، روس اور چائنا کا اتحاد خوش آئند ہے، اس سے ہماری تجارت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کی اُمید ہے، اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو یورپ کو گستاخانہ خاکے بنانے کی جرات نہیں ہوگی۔ 


علامہ خواجہ شفیق البدری الحسینی کا بنیادی تعلق ملتان سے ہے، ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی، بعدازاں مختلف اداروں میں متعلم رہے، اسوقت وہ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب ہیں، متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین، تحریک صوبہ ملتان کے مشائخ ونگ کے صدر، جماعت اہلسنت کے رہنماء سمیت مختلف اداروں اور انجمنوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، گذشتہ کئی سالوں سے ملتان میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ''اسلام ٹائمز'' نے پاکستان میں آئمہ علیہم السلام کی ہونیوالی توہین، افغانستان سے امریکی انخلاء اور مستقبل میں پاکستان کی صورتحال پر ان سے انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos 



 


خبر کا کوڈ: 943633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/943633/جے-یو-پی-نورانی-جنوبی-پنجاب-کے-صوبائی-سیکرٹری-جنرل-خواجہ-شفیق-اللہ-البدری-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org