QR CodeQR Code

 افغانستان کا حل طاقت نہیں سیاسی راستہ ہے

سینیئر تجزیہ نگار اور مصنف سلمان عابد کا خصوصی انٹرویو

افغانستان میں بدامنی سے پاکستان کا استحکام متاثر ہوگا

18 Jul 2021 02:12

اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلہ کے حل کیلئے سہولت کار ہے ضامن نہیں ہے اور اب طالبان ہماری کٹھ پتلی نہیں  بلکہ وہ اب بہت بڑی طاقت بن چکے ہیں اور ہم یہ بھی کہتے ہیں مسئلہ افغانستان کا حل طالبان کی حکومت نہیں ہے۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ افغانستان کا فیصلہ افغانستان کے عوام نے کرنا ہے اور عالمی طاقتوں کو ا س میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔


سلمان عابد پاکستان کے سیاسی، صحافتی، علمی اور اہل دانش طبقات میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں، وہ مختلف پبلک اور نجی یونیورسٹیوں میں میڈیا اور سماجی علوم پر درس و تدریس سے بھی وابستہ ہیں۔ پانچ کتابوں کے مصنف اور کالم نویس ہیں۔ بطور تجزیہ نگار متعدد نجی چینلز پر بدلتی ہوئی سیاست پر تجزیہ بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔ انکا تجزیاتی انداز جذباتی کم اور دلیل و عقلی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں تفصیلی انٹرویو کیا جو ناظرین اور قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos

 


خبر کا کوڈ: 944009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/944009/سینیئر-تجزیہ-نگار-اور-مصنف-سلمان-عابد-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org