QR CodeQR Code

لاہور، مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد

26 Jul 2021 09:56

اسلام ٹائمز: لاہور میں نہج البلاغہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سنی علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اتحاد و یگانگت وقت کا تقاضہ ہے اگر امت مسلمہ کو اہلبیت کرام کی ناموس و عظمت کی جنگ لڑنی ہے تو باہم متحد ہونا ہوگا۔


رپورٹ: توقیر کھرل

لاہور میں مرکزِ افکار اسلامی کے زیر اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس سے تمام مسالک کے علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گلزار نعیمی، معروف عالم دین پیر شفاعت رسول اور صوبائی وزیر یاور عباس بخاری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے شیعہ سنی اتحاد و وحدت کو فروغ ملتا ہے، اگر تمام مسالک متحد ہو جائیں تو دشمن اپنے عزائم میں ناکام و نامراد ہوسکتا ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد و یگانگت وقت کا تقاضہ ہے، اگر امت مسلمہ کو اہلبیت کرام کی ناموس و عظمت کی جنگ لڑنی ہے تو ہمیں باہم متحد ہونا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہج البلاغہ فصاحت و بلاغت کا عظیم ذخیرہ ہے، تعلیمات امیر المومین حضرت علی علیہ اسلام کو معاشرے میں عام کرکے زندگی کے سنہرے اصولوں کو اپنایا جاسکتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 


خبر کا کوڈ: 945135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/945135/لاہور-مرکز-افکار-اسلامی-کے-زیر-اہتمام-نہج-البلاغہ-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org