0
Monday 26 Jul 2021 09:56

لاہور، مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: توقیر کھرل

لاہور میں مرکزِ افکار اسلامی کے زیر اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس سے تمام مسالک کے علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گلزار نعیمی، معروف عالم دین پیر شفاعت رسول اور صوبائی وزیر یاور عباس بخاری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے شیعہ سنی اتحاد و وحدت کو فروغ ملتا ہے، اگر تمام مسالک متحد ہو جائیں تو دشمن اپنے عزائم میں ناکام و نامراد ہوسکتا ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد و یگانگت وقت کا تقاضہ ہے، اگر امت مسلمہ کو اہلبیت کرام کی ناموس و عظمت کی جنگ لڑنی ہے تو ہمیں باہم متحد ہونا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہج البلاغہ فصاحت و بلاغت کا عظیم ذخیرہ ہے، تعلیمات امیر المومین حضرت علی علیہ اسلام کو معاشرے میں عام کرکے زندگی کے سنہرے اصولوں کو اپنایا جاسکتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 
خبر کا کوڈ : 945135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش