QR CodeQR Code

معروف عالم دین علامہ سید غلام شبیر بخاری کا خصوصی انٹرویو

7 Aug 2021 19:09

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں ممتاز عالم دین اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے تمام افکار کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے، بالخصوص اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے پاکستان میں بہت ہی کم کام ہوا ہے۔ انکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان شیعہ سنی عوام نے ملکر بنایا تھا، اگر ملک کو بچانا ہے تو شیعہ سنی متحد ہوکر ملکی سلامتی کیلیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔


قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد امام خمینی نے شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھنے کی تاکید کی. علامہ غلام شبیر بخاری نے آثارِ شہید حسینی کو ملک کے گوش و کنار سے یکجا کیا۔ جناب علامہ غلام شبیر بخاری صاحب معروف عالم دین، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی ہیں۔ شہید کی 33 ویں برسی کے موقع پر اسلام ٹائمز نے شہید کے افکار اور شخصیت اور محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کے تناظر میں ان سے خصوصی انٹرویو کیا، گفتگو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 947276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/947276/معروف-عالم-دین-علامہ-سید-غلام-شبیر-بخاری-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org