QR CodeQR Code

معروف عالم دین علامہ امتیاز عباس کاظمی کا خصوصی انٹرویو

9 Aug 2021 14:27

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں معروف عالم دین کہنا تھا کہ نہج البلاغہ، صحیفہ کاملہ اور اصول کافی میں بڑے پیمانے پر تحریفات کی جا رہی ہیں، جو معاشرے میں فساد کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی نظریات میں تحریفات کے باعث متعدد افراد مذہب اور مسلک سے بیزار ہو رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اُنکا کہنا تھا کہ تحریفِ کُتب میں دہشتگرد عناصر ملوث ہیں۔ جب ملت تشیع پاکستان کے ہزاروں افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد بھی دشمن ہمیں شکست دینے میں ناکام و رسوا ہوا تو ہمارے بنیادی نظریات میں تبدیلی لانے کی مذموم کوشش کی۔ علامہ امتیاز کاظمی نے محرم الحرام میں قیام امن میں ملت جعفریہ پاکستان کے عملی کردار کو بھی سراہا۔


مکتب جعفریہ کی معتبر ترین کتاب نہج البلاغہ میں 65 سال سے تحریف کی نشاندہی علامہ امتیاز کاظمی نے کی۔ تحریف کے انکشاف پر لاہور کے پبلشر پر مقدمہ درج کروایا اور گذشتہ دنوں لاہور پریس کلب میں پبلشر نے معذرت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ نشاندہی پر تمام کتابیں تلف کر دی گئیں ہیں اور آئندہ ایسا مواد چھاپنے سے گریز کیا جائے گا۔ علامہ امتیاز کاظمی عرصہ دراز سے ملت تشیع پاکستان کے بنیادی نظریات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ غالی نظریات اور تکفیری عناصر کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں کے خلاف بھی سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔ علمائے کرام کے ہمراہ بنیادی نظریات کے دفاع اور ترویج کیلئے مصروف عمل ہیں۔ نہج البلاغہ میں تحریف سے معاشرے پر اثرات اور محرم الحرام میں ملت تشیع کی ذمہ داری کے تناظر میں اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos

 


خبر کا کوڈ: 947557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/947557/معروف-عالم-دین-علامہ-امتیاز-عباس-کاظمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org