QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر قابض فورسز کی شیلنگ، اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ

19 Aug 2021 21:26

مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر میں قابض فورسز نے پُرامن عزاداروں پر شیلنگ، لاٹھیاں اور آنسو گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 8 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں پر پابندیاں نافذ کرنے کی غرض سے سرینگر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر کے لال چوک اور آبی گذر علاقوں میں پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔ ادھر سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض بھارت نے شیلنگ، آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ سرینگر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران دسیوں عزاداروں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز کی اس خصوصی رپورٹ میں قابض فورسز کی جانب پُرامن عزاداروں پر پلٹ گن و آنسو گیس کے بے تحاشہ استعمال کو دیکھا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان روایتی مرکزی جلوسوں پر 1990ء سے پابندی عائد ہے تاہم ہر سال عزادار بھارتی پابندی کی پرواہ کئے بغیر جلوس نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 949289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/949289/مقبوضہ-کشمیر-میں-عزاداروں-پر-قابض-فورسز-کی-شیلنگ-اسلام-ٹائمز-خصوصی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org