0
Thursday 19 Aug 2021 21:26

مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر قابض فورسز کی شیلنگ، اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 8 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں پر پابندیاں نافذ کرنے کی غرض سے سرینگر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر کے لال چوک اور آبی گذر علاقوں میں پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔ ادھر سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض بھارت نے شیلنگ، آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ سرینگر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران دسیوں عزاداروں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز کی اس خصوصی رپورٹ میں قابض فورسز کی جانب پُرامن عزاداروں پر پلٹ گن و آنسو گیس کے بے تحاشہ استعمال کو دیکھا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان روایتی مرکزی جلوسوں پر 1990ء سے پابندی عائد ہے تاہم ہر سال عزادار بھارتی پابندی کی پرواہ کئے بغیر جلوس نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 949289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش