QR CodeQR Code

لاہور، مجلس عزاء میں بطور نیاز پودوں کی تقسیم

23 Aug 2021 15:28

مجلس عزاء کے شرکاء نے تنظیم خیال نو کی اس کاوش کو خوب سراہا اور پودوں کی تقسیم کو ایک منفرد اور اچھوتا انداز قرار دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے اسے نقل کرنے کی اپیل کی۔ 


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سماجی تنظیم خیالِ نو (Ideas9) کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لیے شادمان امام بارگاہ قصرِ بتول (س) میں بین المسالک مجلس عزاء کا انعقاد ہوا۔ مجلس عزاء سے علامہ ابصار نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزاء کے شرکاء نے تنظیم خیال نو کی اس کاوش کو خوب سراہا اور پودوں کی تقسیم کو ایک منفرد اور اچھوتا انداز قرار دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے اسے نقل کرنے کی اپیل کی۔ نیاز میں تقسیم ہونے والے تمام پودے سید الشہداء امام حسین علیہ اسلام سے  منسوب کئے گئے تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 949923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/949923/لاہور-مجلس-عزاء-میں-بطور-نیاز-پودوں-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org