QR CodeQR Code

پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر زبیر موتی والا کا انٹرویو

28 Aug 2021 22:15

اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے معروف صنعتکار زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ اسوقت افغانستان میں حالات نازک ہیں، خطے کی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، امریکا نے افغانستان کو چھوڑا ہے، طالبان ملک کو ٹیک اوور کر رہے ہیں، حالات انتہائی غیر یقینی ہیں، اسکے باوجود نئی صورتحال کافی حوصلہ افزا دکھائی دے رہی ہے، میرے خیال میں کاروبار پر کوئی قدغن نہیں ہوگی، وہاں کی تاجر برادری سے میرا رابطہ ہوا ہے، وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی، افغانستان روزمرہ استعمال کی اشیاء کریم، چینی، آٹا، سیمنٹ اور سریا سمیت کئی اشیاء پاکستان سے درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان افغانستان سے کوئلہ، معدنیات اور خشک میوہ جات درآمد کرتا ہے، چمن اور طورخم بہت اہمیت کی حامل سرحدیں ہیں، اللہ دونوں ملکوں کے عوام پر رحم کرے، امن قائم ہو، دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں، افغانستان کی صورتحال دیکھ کر وہاں کے عوام غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے تھے، لوگوں نے سوچا کہ جس دام میں بھی ڈالر ملتا ہے لے لیا جائے، افغان کرنسی پچیس فیصد تک گر گئی، لیکن جب چار نکات پر ڈکلیریشن آیا تو عوام کا اعتماد بحال ہوا اور کرنسی کی قدر دوبارہ بڑھ گئی، کرنسی کا اتار چڑھاؤ اس طرح کے حالات میں جو ہونا چاہیئے تھا وہ نہیں ہوا، سقوط بغداد اور سقوط کویت ذہن میں ہونا چاہیئے کہ جب وزن کے حساب سے بھی کرنسی نوٹ نہیں بکتے تھے، افغنستان میں ایسا نہیں ہے، اسکا مطلب یہ ہے کہ افغان کرنسی اور نئی رجیم پر لوگ اعتماد کر رہے ہیں، میرے خیال میں اگر انکی جی ڈی پی، سرمایہ کاری اور کاروبار بڑھے گا تو افغان کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا۔


محمد زبیر موتی والا پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اور ممتاز صنعتکار ہیں، وہ ایوان صنعت و تجارت کراچی کے سابق صدر بھی ہیں، وہ بزنس مین گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، محمد زبیر موتی والا نے قومی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے خاص طور پر ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران صنعتی شعبے کے معروف نمائندوں میں سے ایک کے طور پر مختلف صلاحیتوں کیساتھ کاروباری برادری کی خدمت کی ہے۔ اسلام ٹاٸمز نے افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص پاک افغان تجارت سے متعلق محمد زبیر موتی والا سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 950913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/950913/پاکستان-افغانستان-مشترکہ-چیمبر-آف-کامرس-اینڈ-انڈسٹریز-کے-صدر-زبیر-موتی-والا-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org