0
Saturday 28 Aug 2021 22:15

پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر زبیر موتی والا کا انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمحمد زبیر موتی والا پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اور ممتاز صنعتکار ہیں، وہ ایوان صنعت و تجارت کراچی کے سابق صدر بھی ہیں، وہ بزنس مین گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، محمد زبیر موتی والا نے قومی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے خاص طور پر ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران صنعتی شعبے کے معروف نمائندوں میں سے ایک کے طور پر مختلف صلاحیتوں کیساتھ کاروباری برادری کی خدمت کی ہے۔ اسلام ٹاٸمز نے افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص پاک افغان تجارت سے متعلق محمد زبیر موتی والا سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 950913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش