QR CodeQR Code

جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب کا خصوصی انٹرویو

4 Sep 2021 01:29

اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر کا کہنا تھا کہ جی بی کی آئینی حیثیت پر ہمارا موقف واضح ہے کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے بغیر کوئی بھی سیٹ اپ قبول ہے، پاکستان کا مستقبل پی ڈی ایم ہے، خالد خورشید ابھی نئے ہیں، اس لیے انہیں کچھ وقت ملنا چاہیئے، عبوری صوبے کے ساتھ کونسل کی باتیں سیاسی سے زیادہ کاروباری ہیں۔ ایرانی سفیر نے دورہ ایران کی دعوت دی تھی لیکن دورہ نہ ہوسکا، خواہش ہے کہ ایران کا دورہ کروں اور خاص طور پر اصفہان دیکھوں۔


مولانا عطاء اللہ شہاب جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر ہیں، زمانہ طالب علمی کے دور میں ہی جمعیت کیساتھ منسلک ہیں۔ مولانا شہاب 2009ء سے 2014ء تک جی بی کونسل کے رکن اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر بھی رہے۔ سیاسی و دینی شخصیت ہونے کیساتھ ساتھ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ اب تک تین کتابیں چھپ چکی ہیں جبکہ مزید تین کتابوں پر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا عطاء اللہ شہاب سے گلگت بلتستان کے اہم ایشوز خاص طور پر عبوری آئینی صوبہ، پی ڈی ایم، صوبائی و مقامی معاملات پر تفصیلی انٹرویو کیا ہے جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 


خبر کا کوڈ: 952005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/952005/جمعیت-علماء-اسلام-گلگت-بلتستان-کے-امیر-مولانا-عطاء-اللہ-شہاب-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org