QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان سے انٹرویو

7 Sep 2021 00:46

اسلام ٹائمز سے خصوصی بات چیت میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے جلد تیاری شروع ہوگی، خان صاحب نے تیاریوں کی کال دے دی ہے، آئندہ دو ہزار تیئس کے الیکشن میں صوبہ سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، کورونا کے پیش نظر وزیراعظم نے جو اقدامات کئے ہیں وہ بہترین ہیں، کراچی معاشی حب ہے، کراچی سے ہی حکومتیں منتخب ہوتی ہیں، وزیراعظم بھی کراچی سے ہی الیکشن جیتے تھے، کراچی تبدیلی کے اثرات پیدا کرنے والا شہر ہے، کراچی کے اندر بہت شعور ہے، پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ کراچی ہے، اندرون سندھ بہت بڑی تبدیلی نظر ائے گی، پاکستان تحریک انصاف کا پہلا سال کٹھن تھا، اٹھارویں ترمیم تھی، پر ہم نے ایم این ایز کو فنڈز فراہم کئے، تاکہ کراچی میں ترقی ہو، اندرون سندھ کے لئے بھی ترقیاتی پیکیج لا رہے ہیں، بڑی تبدیلی نظر آئے گی، گرین لائن سے متعلق ستمبر میں خوشخبری ملے گی، بڑے زبردست اعلانات اور عملی اقدامات نظر آئیں گے، کے فور کئی دہائیوں سے تعطل کا شکار ہے، اس پر بھی اہم پیش رفت متوقع ہے، مہنگائی میں کمی کے لئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، امید ہے کہ جلد نتائج سامنے آئیں گے، کراچی پاکستان کا دل ہے، کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، کراچی کے لئے حکومت کے پاس کئی منصوبے ہیں، وزیراعظم نے خود غریبوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ہے، احساس پروگرام شروع کیا، معیشت کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے بچایا، ماضی میں آئی ایم ایف کے ساتھ جو شرائط طے کی تھیں، اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے، حکومت نے اپنے اخراجات کم کئے ہیں، امید ہے کہ مہنگائی میں جلد کمی ہوگی۔


راجہ اظہر خان پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے سندھ اسمبلی کے رکن ہیں۔ سال دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس ستانوے کورنگی سے کامیابی حاصل کی۔ راجہ اظہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حوالے سے اکثر فورم پر آواز بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسلام ٹاٸمز نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، آئندہ انتخابات سے متعلق تیاری اور عوامی مسائل کے بارے میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر خان سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 952549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/952549/تحریک-انصاف-کے-رکن-سندھ-اسمبلی-راجہ-اظہر-خان-سے-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org