QR CodeQR Code

چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی کا خصوصی انٹرویو

8 Sep 2021 23:50

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں قومی اقلیتی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بالغ افراد اگر اپنے شعور کے ساتھ اسلام قبول کرتے ہیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، لیکن جب بارہ سے تیرہ سال کی صرف لڑکی اسلام قبول کرے اور اس سے پہلے اسکا نکاح بھی ہو جائے تو پھر شکوک و شہبات جنم لیتے ہیں۔


چیلا رام کیولانی قومی اقلیتی کمیشن کے سربراہ ہیں، بنیادی تعلق صوبہ سندھ سے ہے، قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ منصب کسی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کو ملا ہے، چیلا رام کیولانی ایک پڑھے لکھے اور منجھے ہوئے شخص ہیں، اپنا بزنس بھی کرتے ہیں، اسکے علاوہ وہ ہندو کمیونٹی سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کیلئے مسلسل آواز اٹھاتے رہتے ہیں اور اقلیتیوں کیلئے قانون سازی پر بھی کام کر رہے ہیں، اسلام ٹائمز نے چیلا رام سے ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے جسکا مقصد پاکستان میں موجود اقلتیوں کو درپیش مسائل اور ہمسائیہ ملک بھارت کیجانب سے کیے جانیوالے پراپیگنڈے کی حقیقت تک پہنچنا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 952791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/952791/چیئرمین-قومی-اقلیتی-کمیشن-چیلا-رام-کیولانی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org