QR CodeQR Code

ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر ناصر اخلاق کا انٹرویو

22 Sep 2021 05:20

اسلام ٹائمز سے خصوصی بات چیت میں ناصر اخلاق نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ مالی سال پاک افغان تجارت کا باہمی حجم ایک ارب ڈالر سے زائد تھا لیکن موجودہ صورتحال میں رواں مالی سال یہ حجم اڑھائی سے تین ارب ڈالر تک پہنچے کا امکان ہے، تجارت کیلئے امن سب سے ضروری ہے اور افغانستان میں امن قائم ہے، پاک افغان تجارت پاکستانی کرنسی میں کرنے سے فائدہ ہوگا، پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوگی، ایران کے ساتھ بھی پاکستانی کرنسی میں تجارت کی جاسکتی ہے، پاکستان افغانستان کو آٹا، چینی سمیت کھانے پینے کی اشیا درآمد کر رہا ہے جبکہ وہاں سے تازہ پھل اور خشک میوہ جات درآمد کئے جا رہے ہیں۔


ناصر اخلاق وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر کے ساتھ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور برآمد کنندہ ہیں۔ اسوقت کوئٹہ کے راستے افغانستان کو مختلف اشیا برآمد کر رہے ہیں، اسکے علاوہ مختلف بزنس فورمز پر وہ پاک افغان باہمی تجارت کی اہمیت اور اس میں اضافے پر زور دیتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاک افغان باہمی تجارت کے امکانات اور پاکستانی کرنسی میں تجارت سے متعلق ناصر اخلاق سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 955082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/955082/ایوان-ہائے-صنعت-تجارت-پاکستان-کے-نائب-صدر-ناصر-اخلاق-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org