QR CodeQR Code

اربعین واک میں امامیہ جوان خدمات انجام دینگے

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین کا خصوصی انٹرویو

قومی کانفرنس ملت تشیع پاکستان کیلئے نوید ثابت ہوئی

27 Sep 2021 14:43

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان جب تک خود مختار پالیسی نہیں بنائے گا، ملک ایسے ہی داخلی و بیرونی انتشار کا شکار رہے گا، بدقسمتی سے ملک کو مسلکی پاکستان بنایا جا رہا ہے جبکہ یہ مسلم پاکستان ہے، ہم کسی صورت پاکستان کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے، لہٰذا جبری گمشدگیاں آئین کی پامالی ہیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس ملت تشیع کیلئے نوید ثابت ہوئی، اتحاد و وحدت کے ساتھ دیگر طبقات کو بھی شامل کرکے تمام ملی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرینگے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اربعین امام حسین ؑکے موقع پر واک میں لاکھوں عوام شریک ہونگے اور امسال کا اربعین استحکام پاکستان، اتحاد بین المسلمین اور تکفیری عناصر کی شکست کا سبب بنے گا، امامیہ جوان اربعین میں شرکت کرنیوالوں کی محافظت اور انکی خدمت بھی کرینگے۔


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا تعلق گلگت کے علاقے نگر سے ہے۔ عارف حسین الجانی قراقرم یونیورسٹی گلگت سے بی ایس آر میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ آئی ایس او میں اس سے پہلے ڈویژنل صدر گلگت اور مرکزی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ حالات حاضرہ پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں اور میڈیا امور کے ماہر ہیں۔ بطور مرکزی جنرل سیکرٹری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسکے باعث سال 20-2019ء کیلئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر منتخب کر لئے گئے۔ عارف حسین اسوقت اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی تعلقات میں ایم فل کر رہے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اسلام آباد میں قومی کانفرنس کے نتائج اور اربعین واک میں عوامی جوش و جذبہ کے تناظر میں ان کیساتھ ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 


خبر کا کوڈ: 955987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/955987/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-مرکزی-صدر-عارف-حسین-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org