QR CodeQR Code

لاہور میں اربعین واک کے دوران موکب قرآنی

ادارہ التنزیل کے سربراہ علامہ سید علی عباس نقوی کی خصوصی گفتگو

پیغامِ قرآنی، اتحاد بین المسلمین عام کرینگے

28 Sep 2021 20:30

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور بھر میں اربعین واک کے دوران 5 موکب قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ اسکا ہدف یہ تھا کہ قرآن کریم کو ہم اپنی زندگیوں کا حصہ بنا سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ہم عاشقِ اہلبیتؑ ہیں تو ہمیں عاشقِ قرآن بھی ہونا ہوگا۔ گذشتہ سال اربعین واک کے دوران مرکزی جلوس کا حصہ بننے کیلئے 5 روٹ تھے، لیکن امسال اس میں اضافہ ہوا ہے اور 8 روٹ بنے ہیں اور ہم نے ہر روٹ پہ قرآنی موکب کا اہتمام کیا ہے، جس میں شریکِ جلوس افراد تلاوتِ قرآن مجید کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھتے ہیں۔ انکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ عشقِ امام حسین ؑ میں پیدل چلنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نجف سے کربلا پیدل چلنے والوں کیلئے ہم نے موکب قرآنی کا آغاز کیا تھا، اب وہی سلسلہ ہم نے یہاں لاہور کی مشی کے دوران بھی کیا۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ واقعی قرآن کریم سے بہت عشق کرتے ہیں۔ ڈاکٹر علی عباس کا کہنا تھا کہ اربعین کے روز پیدل چلنے والوں کا وہی پیغام ہے، جو امام حسین علیہ السلام کا پیغام ہے۔ ہم اتحاد بین المسلمین کی ترویج، مظلومین کی حمایت اور ظلم کیخلاف نکلے ہیں۔


علامہ سید علی عباس نقوی ادارہ التنزیل کے چیئرمین اور علمی و تحقیقی مرکز البصیرہ کے وائس چیئرمین ہیں۔ بنیادی طور پر لاہور کے دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، بچپن میں ہی حوزہ علمیہ قم سے وابستہ ہوئے۔ ایران اور پاکستان سے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ادارہ التنزیل سے قرآن مجید کی تعلیم دینے اور عوام میں قرآن فہمی کو فروغ دینے کی عملی اور موثر کوششوں میں مصروف ہیں۔ ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام لاہور میں اربعین سید الشہداء کے موقع پر پانچ مقامات پر موکب قرآنی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ موکب قرآنی کے اہداف و ثمرات کے تناظر میں اسلام ٹائمز نے ڈاکٹر علی عباس سے دوران جلوس موکب قرآنی میں خصوصی گفتگو کی۔ جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 956198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/956198/ادارہ-التنزیل-کے-سربراہ-علامہ-سید-علی-عباس-نقوی-کی-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org