QR CodeQR Code

عالمی خراب معاشی صورتحال کے پس پردہ امریکا ہے، ظفر پراچہ سے انٹرویو

28 Oct 2021 02:01

اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں اتار چڑھاؤ کے ذمہ دار بڑے ممالک اور سرمایہ داروں کے گیمز ہیں، عالمی معاشی صورتحال کے پس پردہ امریکا ہے، کورونا سے سب سے زیادہ فائدہ امریکا کو ہوا ہے، اس وقت تمام کرنسیز کمزور ہیں سوائے ڈالر کے، اس نے صوررحال سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے، امریکا بھی خام تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے، بڑا پلیئر ہے، یہ کہنا کہ وہ تیل کی طلب رسد پر اثر انداز نہیں ہوتا درست نہیں، عالمی مارکیٹ پر امریکا اثرانداز ہوتا ہے، پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ معاشی بدحالی ہے، درآمدات بڑھ رہی ہیں جس سے ڈالر کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، شرح مبادلہ میں بہتری کے لئے اسٹیٹ بینک کے اقدامات بہترین ہیں، ڈالر کی قیمت میں کمی کے لئے ہمیں غیر روایتی برآمدات بڑھانا ہوں گی، بےجا درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔


ظفر پراچہ ، پراچہ ایکس چینج کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان پراچہ ایسوسی ایشن کے سینٸیر ناٸب صدر اور سلطان پراچہ ٹرسٹ کے چیٸرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ سماجی سطح پر بھی اسکول اور کلینک کے لئے فراٸض انجام دے رہے ہیں جبکہ کنسٹرکشن اور ٹیکسٹاٸل کے شعبوں میں بھی آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسلام ٹاٸمز نے ”بین الاقوامی مارکیٹ میں اجناس کی صورتحال اور پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے“ سے متعلق ظفر پراچہ سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو قارئین و ناظرین کی دلچسپی کے لئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 960765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/960765/عالمی-خراب-معاشی-صورتحال-کے-پردہ-امریکا-ہے-ظفر-پراچہ-سے-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org