QR CodeQR Code

علامہ محمد افضل حیدری کا اسلام ٹائمز سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

28 Oct 2021 18:10

اسلام ٹائمز: علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ نئے دینی مدارس کے بورڈز کا قیام حکومت کی ڈیوائیڈ اینڈ رول پالیسی کا شاخسانہ ہے، دینی مدارس کو بلیک میل کرنے کیلئے حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے۔ دینی مدارس میں نصاب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ دینی مدارس کا اپنا نصاب اتنا ٹف ہے، اوپر سے جدید نصاب بھی ساتھ شامل کر دیا گیا ہے، جو مدارس کے طلبہ پر اضافہ بوجھ ہوگا۔


رپورٹ: تصور حسین شہزاد

علامہ محمد افضل حیدری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل، لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ المنتظر کے مہتمم اعلیٰ، سینیئر استاد اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے رکن ہیں۔ شعلہ بیاں مقرر، ممتاز عالم دین ہیں۔ ملی و قومی معاملات میں علامہ محمد افضل حیدری کا کردار نمایاں ہے۔ بالخصوص وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کیلئے ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔ اس وقت بھی وہ وفاق کے اہم امور میں نمایاں معاونین میں شمار ہوتے ہیں۔ تدریسی امور پر بھی ان کی گرفت مضبوط ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاہور میں ان کیساتھ نئے دینی وفاق المدارس کے قیام، یکساں قومی نصاب، دینی مدارس کے نصاب سمیت اہم امور پر گفتگو کی جو اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 960796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/960796/علامہ-محمد-افضل-حیدری-کا-اسلام-ٹائمز-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org