QR CodeQR Code

ہرنائی بچاؤ تحریک کے چیئرمین سید نور محمد شاہ کا خصوصی انٹرویو

31 Oct 2021 23:29

اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہرنائی بچاؤ تحریک کے رہنماء سید نور محمد شاہ نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں ایک بھی خاتون ڈاکٹر یا استانی موجود نہیں ہے جو ہماری خواتین کا علاج کریں اور طلباء کو تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعدد بار انتظامیہ سے بات کر چکے ہیں اور اپنے مسائل بیان کر چکے ہیں مگر ہماری شنوائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے حکومتی اراکین اور صوبائی اسمبلی کے نمائندوں سے بھی شکوے کئیں کہ وہ ہرنائی کے مسائل اور انکے حل پر توجہ نہیں دیتے۔


سید نور محمد شاہ ہرنائی کے رہائشی اور ہرنائی بچاؤ تحریک کے چیئرمین ہیں۔ جو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے پیدل مارچ کرکے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آئے ہیں۔ ان کے مطابق انکا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے اور وہ ہرنائی کے شہریوں کی آواز بن کر کوئٹہ آئے ہیں۔ سید نور محمد شاہ پچھلے 46 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں اور ہرنائی کے دیگر شہری وقتاً فوقتاً ان کے پاس آتے ہیں اور احتجاج کا حصہ بنتے ہیں۔ سید نور محمد شاہ نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے اور ان پر حکومت کی غفلت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 961350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/961350/ہرنائی-بچاؤ-تحریک-کے-چیئرمین-سید-نور-محمد-شاہ-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org