QR CodeQR Code

ملکی حالات پر سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کا خصوصی انٹرویو

16 Nov 2021 14:24

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں سینیئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اس وقت ریورس انجینرنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر نہیں رہے، اصل آئین اور قانون کی جنگ ہے، کسی کو موجودہ صورتحال پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں، اگر اپوزیشن جماعتوں میں کسی نے بھی اقتدار کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کو کندھا پیش کیا تو عمران خان سے مختلف تجربہ نہیں ہوگا۔


سینیئر صحافی، اینکر پرسن مطیع اللہ جان میڈیا انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، ڈان نیوز، وقت نیوز سمیت کئی اداروں کے ساتھ بطور رپورٹر اور اینکر پرسن کام چکے ہیں، اس کے علاوہ کالم بھی لکھتے ہیں، میڈیا انڈسٹری میں بےباک صحافی مانے جاتے ہیں، آئین، قانون کی بالادستی پر عمل درآمد کو ہی اصل مشن سمجھتے ہیں، اسلام ٹائمز نے سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 963747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/963747/ملکی-حالات-پر-سینیئر-صحافی-مطیع-اللہ-جان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org