QR CodeQR Code

لاہور، سعد رضوی کا رہائی کے بعد شاندار استقبال

18 Nov 2021 22:01

ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ کے ارکان نے سعد رضوی کو ہار پہنائے۔ سعد رضوی نے مرکز پہنچنے پر سب سے پہلے اپنے والد اور تحریک لبیک کے بانی مولانا خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور کارکن شدید نعرے بازی کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی تحریک کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین پہنچ گئے۔ مرکز پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کے ارکان نے سعد رضوی کو ہار پہنائے۔ سعد رضوی نے مرکز پہنچنے پر سب سے پہلے اپنے والد اور تحریک لبیک کے بانی مولانا خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کے استقبال کے موقع پر کارکنان مسلسل لبیک لبیک یارسول اللہ کے شعار بلند کرتے رہے۔ اس موقع پر شاندار آتشباری کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 964299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/964299/لاہور-سعد-رضوی-کا-رہائی-کے-بعد-شاندار-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org