0
Thursday 18 Nov 2021 22:01

لاہور، سعد رضوی کا رہائی کے بعد شاندار استقبال

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی تحریک کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین پہنچ گئے۔ مرکز پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کے ارکان نے سعد رضوی کو ہار پہنائے۔ سعد رضوی نے مرکز پہنچنے پر سب سے پہلے اپنے والد اور تحریک لبیک کے بانی مولانا خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کے استقبال کے موقع پر کارکنان مسلسل لبیک لبیک یارسول اللہ کے شعار بلند کرتے رہے۔ اس موقع پر شاندار آتشباری کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 964299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش