QR CodeQR Code

دہشتگردوں سے مذاکرات اور تحریک جعفریہ پر پابندی برقرار، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا انٹرویو

4 Dec 2021 14:57

اچھے طالبان اور برے طالبان کی پالیسی جاری ہے؟ ملک دشمن دہشتگردوں اور پُرامن محب وطن اہل تشیع مسلمانوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جا رہا ہے؟ سکیورٹی فورسز، ریاستی اداروں، عوام پر حملہ آور پاکستان دشمن کالعدم دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ممکن ہیں؟ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ حکومت کے ممکنہ مذاکرات کو کروڑوں اہل تشیع مسلمانوں سمیت پوری قوم کیسے دیکھتی ہے؟ کیا کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات ملک دشمن دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہوگا؟ کالعدم تحریک طالبان سے حکومتی مذاکرات عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کتنا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ دہشتگردوں سے مذاکرات کیا پاکستان کو ایکبار پھر عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کا سبب بن سکتا ہے؟ کیا کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان سے مذاکرات اور شیعہ سیاسی و مذہبی جماعت تحریک جعفریہ پر پابندی برقرار رکھنا دُہرا معیار اور محب وطن کروڑوں اہل تشیع مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے؟ عدالتی فیصلے کے باوجود شیعہ جماعت تحریک جعفریہ پر سے پابندی ختم نہ کرنے کی وجہ؟ دہشتگردوں سے مذاکرات سے شیعہ قوم میں احساس محرومی و احساس کمتری پھیل رہی ہے؟ شیعہ جوان کئی کئی سالوں سے جبری گمشدہ کیوں ہیں؟ جبری گمشدہ شیعہ جوان خطاکار ہیں یا بے گناہ، یہ فیصلہ عدالتیں کریں گی یا کوئی اور؟ جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن احتجاجی تحریک جاری ہے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ پاکستان میں فعال اہل تشیع علمائے کرام میں سے ایک ہیں، وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسننگ پرسنز کے روح رواں، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے رہنماء اور جامعہ امامیہ کراچی کے پرنسپل ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کیساتھ کراچی میں انکی رہائشگاہ پر کالعدم دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کیساتھ حکومتی مذاکرات، شیعہ سیاسی و مذہبی جماعت تحریک جعفریہ پر پابندی برقرار رکھنا، شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی و دیگر متعلقہ موضوعات پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 966804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/966804/دہشتگردوں-سے-مذاکرات-اور-تحریک-جعفریہ-پر-پابندی-برقرار-علامہ-ڈاکٹر-عقیل-موسی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org