QR CodeQR Code

اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ سید منیر گیلانی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

22 Dec 2021 18:27

سابق وفاقی وزیر تعلیم کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بے بنیاد ہے، پاکستان میں ریاست مدینہ کی بات تو ہوتی ہے، لیکن حکمران مدینہ کی الف بے سے بھی واقف نہیں، پاکستان کیلئے صرف ایران ماڈل سوٹ کرتا ہے، اسی پر عمل پیرا ہونے سے ہمارے مسائل حل ہوں گے، ہمیں اپنی بقاء کیلئے امریکہ سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔


سید منیر حسین گیلانی ممتاز سیاستدان، اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر تعلیم ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں منیر گیلانی صاحب کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔ تحریک جعفریہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اتحاد میں انہوں نے ہی کردار ادا کیا تھا جبکہ دیگر ملی و سیاسی معاملات میں ہمیشہ صف اول میں رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی انتخابی مہم ہو یا اے آر ڈی کی تحریکیں، گیلانی صاحب نمایاں رہے۔ اسلام آباد میں او آئی سی کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاہور میں انکی رہائشگاہ پر ایک نشست کی، جسکا احوال پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 969693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/969693/اسلامک-ڈیموکریٹک-فرنٹ-کے-سربراہ-سید-منیر-گیلانی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org