QR CodeQR Code

شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سید راشد رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

25 Dec 2021 14:57

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں ایس ڈی پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں امریکہ کی شرکت نہیں بنتی تھی، تاہم عالمی دباو پر پاکستان نے دعوت دی، تاہم پاکستان نے امریکہ کی جمہوری کانفرنس میں شرکت نہ کرکے پیغام دیدیا ہے کہ اسلام آباد چین کیساتھ کھڑا ہے۔ عمران خان کے دور حکومت میں مذہبی انتہاء پسند تنظیمیں فعال ہوئی ہیں، سعودی عرب آزاد خیال ملک کے طور پر خود کو پیش کرنا چاہتا ہے، سعودیہ کسی صورت اسلام کا نمائندہ ملک نہیں۔ اسرائیل نے اگر ایران پر حملہ کیا تو حزب اللہ اس پر حملہ کر دیگی، اسرائیل کی دھمکیاں محض دھمکیاں ہی ہیں۔ امریکہ کسی نہ کسی طرح خطہ میں موجود رہنے کی کوشش کریگا۔


سید راشد عباس رضوی ایڈووکیٹ شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہیں، وہ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلی سندھ این اے 254 اور پی ایس 125 سے بیک وقت حصہ بھی لیا۔ سید راشد عباس رضوی پاسبان عزاء پاکستان کے صدر بھی ہیں۔ بنیادی طور پر انکا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ انکی پیدائش اور ابتدائی تعلیم حیدر آباد سے ہی ہے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ راشد رضوی ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے راشد رضوی کیساتھ مختلف بین الاقوامی امور پر ایک ویڈویو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 970230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/970230/شیعہ-ڈیموکریٹک-پارٹی-کے-سربراہ-سید-راشد-رضوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org