QR CodeQR Code

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سابق صدر انجینئر ایم اے جبار کا خصوصی انٹرویو

31 Dec 2021 01:46

اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئر ایم اے جبار نے کہا ہے کہ معیشت ترقی کرتی ہے، آبادی بڑھتی ہے، خدمات کا شعبہ ترقی کرتا ہے تو گیس کی طلب بھی بڑھ جاتی ہے، ہمیں علم ہے کہ ایران گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد پر موجود ہے، اسکی تکمیل میں پاکستان کی کچھ مجبوریاں رہی ہیں لیکن میرا خیال ہے پاکستان امریکا کو آگاہ کر دے اور ہر صورت اس پائپ لائن کو مکمل کرے، ایران کی گیس کی قیمت کا تعین آسان ہوگا، بہ نسبت نجی شعبہ کی اجارہ داری کے، کیونکہ وہاں گیس کے شعبے پر سرکاری کنٹرول ہے، ایران برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، وہ ہم سے تجارت چاہتا ہے، ایران کی گیس سستی پڑیگی، ایران بارٹر ٹریڈ کی صورت میں ہمیں تیل بھی فراہم کرسکتا ہے، جب کبھی بھی دو ملکوں کے درمیان تجارت بڑھتی ہے تو اسکے مثبت اثرات عوام پر بھی نظر آتے ہیں، انکا معیار زندگی بلند ہوتا ہے، ہمیں موقع مل رہا ہے، ہم ایران کیساتھ اپنی تجارت بڑھائیں، ہمیں اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔


ممتاز صنعت کار انجینئر ایم اے جبار وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سابق صدر ہیں، اسکے علاوہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل رہے ہیں جبکہ پاکستان اسٹیل مل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اسکے علاوہ مختلف اداروں میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں، وہ پاکستان بالخصوص کراچی کے تاجروں کی آواز بھی سمجھے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے انجینئر ایم اے جبار سے ملک میں گیس کی قلت کے پیش نظر پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق بات چیت کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 971236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/971236/وفاق-ایوان-ہائے-صنعت-تجارت-کے-سابق-صدر-انجینئر-ایم-اے-جبار-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org