0
Sunday 28 Apr 2024 09:53

آزاد کشمیر ، وادی نیلم میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری

آزاد کشمیر ، وادی نیلم میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ وادی نیلم میں 3 دن سے جاری موسلادھار بارش سے دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ وادی نیلم کے سیاحتی مقامات جاگراں ویلی، شاردہ، اڑانگ کیل اور گریس میں 4 سے 6 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ نیلم سے بالائی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشر وادی نیلم کا کہنا ہے کہ سیاح اور شہری غیر ضروری سفر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور برف باری تھمنے کے بعد متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع کیا جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 1131675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش