0
Sunday 5 May 2024 22:42

غزہ کے بجائے افغانستان میں "جہاد" کیا جائے، داعش کی دہائی

غزہ کے بجائے افغانستان میں "جہاد" کیا جائے، داعش کی دہائی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم، امریکہ و مغربی ممالک کی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کی خراسان نامی شاخ نے اپنے نئے بیان میں اپنے حامیوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ "جہاد" کے لئے فلسطین کے بجائے صوبہ "خراسان" کی جانب "ہجرت" کریں کہ جو بنیادی طور پر موجودہ افغانستان پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں عیدالفطر کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں بھی اس دہشتگرد گروہ نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ "ہجرت اور لڑائی" کے لئے خراسان آئیں۔

یہ دہشتگرد گروہ کہ جس کا غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ قریبی تعلق ہے اور جس نے ہمیشہ ہی تل ابیب کے مفادات کا تحفظ کیا ہے، نے اپنے حامیوں سے جہاد کے لئے "فلسطین" کے بجائے "افغانستان" آنے کو کہا ہے کیونکہ داعشی دہشتگرد فلسطینی شہریوں اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو "مرتد" سمجھتے اور ان کے "قتل عام" کو "کافروں کو قتل" پر ترجیح دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش