0
Sunday 28 Apr 2024 15:11

افغانستان سے لاحق دہشتگردی کے خطرات پر روس کا اظہار تشویش

افغانستان سے لاحق دہشتگردی کے خطرات پر روس کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر دفاع سرگئے شوئیگو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروہوں سے خطرہ لاحق ہے۔

سرگئے شوئیگو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مقیم انتہاپسند دہشتگرد گروہوں کا سب سے بڑا خطرہ وسطی ایشیا کی جانب ہے۔

اس موقع پر روسی وزیر دفاع نے ان گروہوں کا نام نہیں لیا تاہم سرگئے شوئیگو کا قبل ازیں کہنا تھا کہ بین الاقوامی دہشتگرد تنظیمیں افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہیں اور مغربی ممالک بیرون ملک مقیم مسلح گروہوں کے ساتھ زیادہ فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے پہلے بھی افغانستان سے باہر موجود طالبان مخالف مسلح گروہوں کے ساتھ مغربی ممالک کی جانب سے روابط بڑھائے جانے کے اہداف پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ہدف واضح ہے، ایک جانب سے ہمارے شراکتداروں کے سرحدی علاقوں میں تنازعات کا مرکز بنایا جائے گا اور دوسری جانب غیر فطری طور پر پیدا کئے جانے والے ان تنازعات کو بے اثر کرنے کے لئے "فوجی امداد" فراہم کی جائے گی!
خبر کا کوڈ : 1131723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش