0
Sunday 28 Apr 2024 15:22

ایک اور صہیونی وزیر کی گاڑی بھی حادثے کا شکار!

ایک اور صہیونی وزیر کی گاڑی بھی حادثے کا شکار!
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صیہونی رژیم کے وزیر تعلیم حاییم بیتون (Haim Beyton) کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہو گئی ہے اور اس واقعے میں غاصب صیہونی وزیر کا والد شدید زخمی ہوا ہے۔
 
واضح رہے کہ جمعے کے روز غاصب صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر (Itmar Ben Goyer) کی گاڑی بھی مقبوضہ فلسطین کے رملہ نامی شہر میں الٹ گئی تھی کہ جس کے بعد غاصب صیہونی وزیر کو علاج معالجے کے لئے مقبوضہ قدس شریف کے ہداسا عین کارم نامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

صہیونی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں بن گویر کی ایک پسلی ٹوٹی تھی جس کی وجہ سے اسے مزید ایک رات ہسپتال میں ہی گزارنی پڑی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1131726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش