اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی میں اگلے 4 سے 5 دن تک درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ شہرِ قائد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ کراچی میں شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جبکہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا۔ موسمیاتی تجزیہ کارنے بتایاکہ شہر میں 4 سے 5 دن کے دوران فضائی معیار بھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔