0
Sunday 28 Apr 2024 18:39

فلسطینی صورتحال پر پاکستانی جامعات میں سناٹا باعث تشویش ہے، الطاف شکور

فلسطینی صورتحال پر پاکستانی جامعات میں سناٹا باعث تشویش ہے، الطاف شکور
اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستانی طلباء مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں، طلبا تنظیمیں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں، یورپ، امریکا اور برطانیہ کی جامعات سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اساتذہ و طلباء ایک آواز ہوکر غزہ میں جاری بدترین نسل کشی اور خون ریزی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، پاکستانی جامعات میں سناٹا کیوں طاری ہے؟ اس ضمن میں پاکستان کے مزدوروں، کسانوں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق ورکرز نے سوشل میڈیا اور عملی سطح پر بھی اواز بلند کی ہے ۔

ایک بیان میں چیئرمین پاسبان الطاف شکور نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں خصوصا جامعات کے طلبہ و طالبات کی جانب سے اجتماعی آواز بلند نہ کیا جانا باعث تشویش ہے، یہ نئی نسلوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو بنیادی ترجیحات میں شامل رکھیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیں، فلسطین کاز اور غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائی جائے، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے، غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے حکومت پاکستان کے سامنے مطالبات رکھے جائیں، اہل علم عام مسلمانوں خصوصا طلباء کو فلسطین کی تاریخی،مذہبی اور سیاسی اہمیت سے آگاہ کریں۔

الطاف شکور نے کہا کہ پاکستان کے طلبہ و طالبات اعلیٰ درجے کے ذہین ہیں، ہر لحاظ سے دنیا کے تمام طلباء کے ہم پلہ ہیں، فلسطین کی صورتحال اس وقت ایک ایسا تاریخی ظلم ہے جس پر پاکستانی طلباء کی جانب سے بھی دنیا بھر کے طلباء کا ساتھ دیا جانا انتہائی اہم ہے، سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کے زریعے نوجوان غزہ و فلسطین اور دیگر اہم ایشوز پر ایک آواز ہونے کے لئے اپنے رابطوں کو بہتر اور فعال بنائیں، پُر امن احتجاج بنیادی حق ہے جسے نہ حکومت پاکستان روک سکتی ہے نہ عالمی اسٹیبلشمنٹ، غزہ کی نسل کشی کے خلاف پاکستانی طلباء کو ہمت، جرات، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان عمل مین آجانا چاہیئے، طلباء ایک بھرپور آواز بلند کریں جس کے نتیجے میں اسرائیل اور اس کی پشت پناہی کرنے والے ممالک پر لرزہ طاری ہو اور جس سے مظلوم فلسطینیوں کی ڈھارس بندھے۔
خبر کا کوڈ : 1131761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش